سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منفی کردار گلو بٹ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منفی کردار گلو بٹ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے واقعہ کے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب کر لیا۔ جمعرات کے روز عدالتی حکم پر گلو بٹ عدالت میں پیش ہوا۔ دوران سماعت سانحہ ماڈل ٹاون کے واقعہ کے ایک اور گواہ کانسٹیبل ابو بکرنے اپنا بیان قلمبند کرایا۔

(جاری ہے)

اب تک گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں سب انسپکٹر سمیت سات پولیس اہلکاراپنے بیانات قلمبند کراچکے ہیں اس کیس میں کل گواہوں کی تعداد بارہ ہے جبکہ تین گواہوں پر عدالت کی جانب سے جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے۔عدالت کے روبروپولیس اہلکاروں نے اپنے بیانات میں کہاہے کہ گلوبٹ نے پولیس پر فائرنگ کی اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی جس سے حالات مزید خراب ہوئے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت27 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے اور جرح کے لئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :