عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری

جمعرات 23 اکتوبر 2014 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار حاجی امام کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ اینٹی نارکوٹکس کی درخواست پر وزارت داخلہ نے اسکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا مگر عدالتی حکم کے باوجود اسکا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ توہین عدالت کی درخواست پر بھی ای سی ایل سے نام نکالنے کی ہدائت کر چکی ہے مگر وزارت داخلہ کے حکام عدالتی احکامات کی پروا نہیں کر رہے۔جس پر عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی دوسری درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جنوری کے دوسرے ہفتے میں جواب سمیت طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :