قومی اسمبلی کا اجلاس دیوالی کے موقع پر موخر کرنا خوش آئین بات ہے ہندو برادری کو ایک مثبت پیغام جائے گا،ڈاکٹر رمیشن کمار

جمعرات 23 اکتوبر 2014 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ اور اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیشن کمار نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس دیوالی کے موقع پر موخر کرنا خوش آئین بات ہے اس سے ہندو برادری کو ایک مثبت پیغام جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک دن کے لئے اجلاس موخر کر کے ہندو برادری کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دیوالی کے موقع اجلاس ایک دن کے لئے موخرکیا جس پرپری ہندو برادری ان کے شکر گزار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ دیوالی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا اور ایڈوانس تنخواہوں کی ادائیگی بھی جائے تا کہ ہندو برادری مذہبی تہوار پورے جوش و جذبے سے منا سکے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم اس موقع پر جلد معیشت اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :