کوئٹہ ، قمبرانی روڈپرفرنٹےئرکور کی گاڑی کو موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے ذریعے اڑانے کوشش، دوافرادجاں بحق، 14زخمی ہوگئے

جمعرات 23 اکتوبر 2014 18:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈپرفرنٹےئرکور کی گاڑی کو موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے ذریعے اڑانے کوشش کے دوران دوافرادجاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے دھماکہ سے نزدیکی دکانوں اورعمارتوں سمیت ایک گاڑی کونقصان پہنچاان کے شیشے ٹوٹ گئے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قمبرانی روڈپرفرنٹےئرکور کی گاڑیاں معمول کے مطابق گشت پرتھیں اورشہرکی جانب آرہی تھیں کہ نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کے کنارے کباڑی کی دکان کے قریب کھڑی کی جانے والی موٹرسائیکل میں زورداردھماکہ ہواجس کے نتیجے میں گاڑی کونقصان پہنچااوردوافرادعبدالرؤف اورسردارموقع پر جاں بحق جبکہ 2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 14افرادعبدالصمد،عبدالبنی،ولی احمد،فاروق،عبدالناصر،محمدنعیم ،جہانزیب،محمدرحیم ،محمدعادل،آمنہ بی بی،محسن،سمیت دیگرزخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فرنٹےئرکور بم ڈسپوزل اورریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کوگھیرے میں لیکرنعشوں اورزخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اورسی ایم ایچ پہنچایادھماکے کے بعد شدیدفائرنگ کی گئی بم ڈسپوزل ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز موادنصب کرکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیاگیادھماکے میں 7سے 8کلوگرام دھماکہ خیز مواداستعمال کیاگیالاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔