نوازشریف کا عوامی تحریک کیخلاف بیان بازی نہ کرنے کا حکم کسی ڈیل کا نتیجہ ہے؟ مونس الٰہی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 18:35

نوازشریف کا عوامی تحریک کیخلاف بیان بازی نہ کرنے کا حکم کسی ڈیل کا نتیجہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین. 23 اکتوبر 2014) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے سوال اٹھایا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے وزراء کو پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کیخلاف بیان بازی سے کیوں روک دیا ہے؟. انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مزید کہا کہ کیا یہ کسی ڈیل کا حصہ ہے؟ یاد رہے کہ عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے بعد بعض وزراء نے ڈاکٹر طاہر القادری پر شدید تنقید کی، جسکے بعد وزیر اعظم نے اپنے وزراء کو حکم جاری کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی بیان بازی سے باز رہیں۔

(جاری ہے)