ڈرائیور کی حاضر دماغی ، ٹریک ٹوٹا ہونے کے باعث ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 18:33

ڈرائیور کی حاضر دماغی ، ٹریک ٹوٹا ہونے کے باعث ٹرین حادثہ سے بال بال ..

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس نارنگ منڈی کے علاقہ بابکوال کے قریب دومقامات پر ٹریک ٹوٹاہونے کے باعث ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے حادثہ سے بال بال بچ گئی ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ جب مذ کورہ ٹرین متاثرہ مقام پرپہنچی تو ڈرائیور نے اچانک ٹریک ٹوٹا د یکھ کر ہنگامی بریک لگائی جسکی وجہ سے علامہ اقبال ایکسپریس متاثرہ حصہ سے دوفٹ کے فاصلہ پر کھڑی ہوگئی ۔

واضح رہے کہ لاہورنارووال اورسیالکوٹ سیکشنو ں کا ٹریک انتہائی خستہ حال ہوچکاہے جسکی وجہ سے ریلوے نے ٹرینوں کی رفتاریکدم 80کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 30کلو میٹر کردی ہے اور ٹریک کا ٹو ٹنا روزانہ کا معمول بن چکاہے اور کسی وقت بھی کوئی خوفناک حادثہ رونماہوسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :