محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ‘ وزیر داخلہ پنجاب

جمعرات 23 اکتوبر 2014 18:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ، ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام میں پاک فوج اور رینجرز اسٹینڈ بائی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپٹل سٹی پولیس چیف کیپٹن (ر) امین وینس کے دفتر میں محرم الحرام میں پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی جاری ہے اور پولیس کے ہزاروں اہلکار حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے۔ پاک فوج سے کوار ڈی نیشن ہوگئی ہے ، پاک فو ج اور رینجرز کی کمپنیاں ہر ضلع میں بیک اپ سپورٹ کے لئے موجود ہوں گی جنہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طلب کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :