کم عمر خود کش بمبار نے مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کے قریب دھماکہ کیا : سی سی پی او کوئٹہ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 18:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ دھماکہ خود کش تھا اور حملہ آور کم عمر نوجوان تھا۔سی سی پی او کوئٹہ سردار مجید دستی نے دھماکے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔جبکہ 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔