نیب نے سابق صدر کیخلاف چار ریفرنسز میں احتساب عدالت میں تحریری جواب داخل کرا دیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف چار ریفرنسز میں احتساب عدالت میں تحریری جواب داخل کرا دیا جبکہ عدالت نے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی دلائل کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کے خلاف اے آر وائی گولڈ کوقواعد کے خلاف سونے کی درآمد کا لائسنس دینے،عوامی ٹریکٹر سکیم کے تحت روسی ساختہ ارسس ٹریکٹروں کی خریداری میں کرپشن اور پری شپمنٹ ٹھیکوں کے اجراء میں کمیشن کی وصولی سے متعلق ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسزکی سماعت کی۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب کا تحریری جواب پڑھ کر اس پر دلائل دینے کے لئے مہلت مانگی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ مزید سماعت 31 اکتوبر کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :