کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ کی لپیٹ میں آگیا ،دو مختلف واقعات میں 11افراد جاں بحق،16 زخمی، 4کی حالت تشویشناک

جمعرات 23 اکتوبر 2014 18:21

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ شہر ٹارگٹ کلنگ کے لپیٹ میں اچانک آگیا دو مختلف واقعات میں 11افراد جاں بحق16افراد زخمی 4کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے اس وقت ایک بس پر فائرنگ کردی جب کرانی کے رہائشی ہزار گنجی میں روزانہ کی طرح شاپنگ کرنے جایا کرتے تھے فائرنگ سے 8افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں عاشو ،عزیز ،احمد ،سفر علی ،غلام حسین ،علی شاہ ،اقبال اور عبداللہ شامل ہے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جس میں محمد سلیم اور شاہنواز شامل ہے ایس ایس پی پولیس اعتزاز گورایا نے واقعے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرانی کے لوگ روزانہ ہزار گنجی آکر یہاں سے سبزی اور دوسرا سامان خرید کر واپس جاتے ہیں جنہیں پولیس مکمل طور پر سیکورٹی فراہم کرتی ہے مگر ان افراد نے نہ پولیس کو اطلاع دی تھی اور نہ ہی اپنے علاقے کے معتبرین کوبھی کوئی اطلاع نہیں دی اور خود اکیلے بس میں بیٹھ کر آگئے تھے ان کیساتھ کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا انہوں نے کہاکہ یہ لوگ جیسے ہی ہزار گنجی پہنچے تو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی بس پر فائرنگ کردی جس سے 8افراد موقع پر جاں بحق جن میں دو زخمی ہوگئے انہوں نے کہاکہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز پولیس اے ٹی ایف اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی واقعے کے بعد ہزارہ ٹاؤن اور کرانی روڈ پر مکمل طور پر بازار بند ہوگئے اور لوگ خوف کے مارے گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ دوسرا واقعہ دو گھنٹے وقفے کے بعد کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر ہوایہ علاقہ گنجان گلیوں محلوں پر مشتمل ہے اس علاقے میں پہلے زور دار دھماکہ ہوا اور اس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئی تاہم یہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ سیکورٹی فورسز نے کی یا نامعلوم افراد نے کی تاہم اس واقعے میں دو افراد سردار اور اسفر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 15افراد زخمی ہوگئے جن میں عبدالصمد ،عبدالنبی ،فاروق ،ولی احمد ،داؤد ،عبدالناصر ،محمد نعیم ،محمد رحیم ،خاتون آمنہ بی بی ،جہانزیب،عبداللہ ، محسن ،عدیل شامل ہے جبکہ دوافراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی دونوں واقعے کے زخمیوں اور ہلاک ہونیوالوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ ،بی ایم سی ہسپتال سول ہسپتال اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے واقعے کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور کوئٹہ شہر میں ایف سی نے اپنا گشت بڑھادیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔