ہمیں نیا اپوزیشن لیڈر ہی دیدیں …پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

جمعرات 23 اکتوبر 2014 18:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پنجاب اسمبلی کااجلاس مقررہ وقت دس بجے کی بجائے پچاس منٹ کی تاخیر سے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوا# اجلاس میں اراکین کی حاضری انتہائی کم رہی #اراکین کی عدم دلچسپی بر قرار ،وقفہ سوالات کے دوران پہلے پانچ سوالات اراکین اسمبلی کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے نمٹا دئیے گئے #ہمارے اپوزیشن لیڈر کہاں ہیں ؟،انکی سیٹ ہے جب چاہیں آ جائیں ، اگر نہیں آتے ہمیں کوئی نیا دیدیں اور مسئلے کو حل کریں ‘ وقاص حسن موکل اور اسپیکر کے درمیان دلچسپ مکالمہ #حکومتی رکن باؤ اختر کی طرف سے مردہ اور ناقص معیاری گوشت پر دھواں دار تقریر، غیر ملکی بیٹھے ہیں خیال کریں ‘ اسپیکر کا انتباہ #وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ رانا جمیل حسن اور اشتہاریوں کے معاملے پر تقریر کرتے ہوئے جذبات ہوگئے #پی ٹی آئی کے اراکین کی غیر حاضری جاری ۔

متعلقہ عنوان :