کراچی، امید ہے محرم الحرام میں امسال بھی تمام تر انتظامات پہلے سے بہتر ہونگے ،کامرا ن اختر

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے کہاہے کہ عاشورہ سے قبل تمام شاہراہوں اور گلیوں خصوصا مساجد ، امام بارگاہو ں اور جلوس کی گزگاہوں کے اطراف موجود اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و درستگی ،سڑکوں و گلیوں کی استرکاری ومرمت اور صفائی ستھرائی و کچرہ ملبہ اٹھانے کے انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی طارق مغل کے ہمراہ بلدیہ زون میں امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام کامعائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کئے منتظمین نے گذشتہ سال کئے جانے والے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ امسال بھی تمام تر انتظامات پہلے سے بہتر ہونگے حق پرست رکن اسمبلی نے منتظمین کو یقین دلایا کہ حق پرست نمائندے انتظامیہ بلدیہ غربی کے شانہ بشانہ عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کیلئے شب ورز جد وجہد میں مصروف عمل ہیں ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تمام یونین کونسلوں میں موجود مساجد ، امام بارگاہ اور جلوس کی گذرگاہوں کے اطراف ہونے والے انتظامی امور کی نگرانی کریں اور عوامی حلقوں سے رابطہ کو مضبوط بنا ئیں تمام یونین کونسلوں میں تعمیراتی کام کے درمیان حائل تجاوزات کے خاتمہ کیلئے افسران مکینوں سے رابطہ رکھیں تعمیراتی کاموں اور خصوصا نکاسی و فراہمی آب اور سڑکوں و گلیوں کی تعمیرات میں حائل رکاوٹوں اور جلوس کی گذرگاہوں کے اطراف موجود تجاوزات کے فوری خاتمہ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :