قومی ائر لائن کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء)قومی ائر لائن کی کئی پروازوں میں طیارے تبدیل کردیئے گئے جس کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکارہیں۔ حج آپریشن میں انہتر پروازوں میں سے صرف چھ پروازیں بروقت وطن واپس پہچیں۔قومی ائر لائن کی کئی پروازیں طیارے تبدیل کیے جانے کے باعث تاخیر کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پرواز پی کے ٹوون تھری اور فور کراچی سے دبئی اور دبئی سے کراچی کے طیارے تبدیل کردیئے گئے جس کیباعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔

پی کے تھری سکس ایٹ کراچی سے اسلام آباد ایک گھنٹے تاخیر جبکہ پی کے تھری فور نائن رحیم یار خان سے کراچی ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔پی کے ایٹ سیون تھری ٹو کراچی سے رحیم یار خان ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ حج آپریشن میں ابتک انہتر حج پروازیں پچیس ہزار حجاج کو لے کر وطن واپس پہنچ گئیں جبکہ صرف بیس حج پروازیں بروقت وطن واپس پہنچیں۔