پی آئی اے نے بعد از حج آپریشن کے 23 اکتوبر تک34 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچا دیا،ترجمان

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے 16 ویں روز جمعرات 23اکتوبر تک 72خصوصی حج اور شیڈول پروازوں کے ذریعے34 ہزار سے زائد حجاج کرام کو واپس پاکستان پہنچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کیلئے 12 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار9 سو، لاہور کیلئے16 پروازوں کے ذریعے6 ہزار 7 سو، ، اسلام آباد کیلئے 12پروازوں کے ذریعے5 ہزار2 سو، پشاور کیلئے13 پروازوں کے ذریعے 4 ہزارایک سو ، کوئٹہ کیلئے 13پروازوں کے ذریعے 3 ہزار9 سو، ملتان کیلئے3 پروازوں کے ذریعے 978 اور سیالکوٹ کیلئے 3 پروازوں کے ذریعے 1500 حجاج کو وطن پہنچایادیا ہے۔

ان خصوصی پروازں کے علاوہ پی آئی اے کی شیڈول پروازوں کے ذریعے بھی حجاج کراچی، لاہور، اسلام آباد ، پشاور، سیالکوٹ اور ملتان پہنچ رہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی پروازیں جدہ سے بروقت روانہ ہو رہی ہیں ۔اور ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق جدہ اور پاکستانی ایئر پورٹس پر حجاج کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔بعد از حج آپریشن کا اختتام 7 نومبر2014 کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :