دھماکہ خود کش تھا، نشانہ میں تھامگر اللہ نے بچا لیا: فضل الرحمان

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:50

دھماکہ خود کش تھا، نشانہ میں تھامگر اللہ نے بچا لیا: فضل الرحمان

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء)جمیعت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جلسہ گاہ کے قریب ہونے والا دھماکہ خود کش تھا جس میں میری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھااور جب دھماکہ ہوا تو ایک دیوار بھی گاڑی پر آ گری۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری گاڑیاں جلسہ گاہ سے روانہ ہوئی ہی تھیں کہ دھماکہ ہو گیا مگر اللہ کا شکر ہے کہ گاڑی بم پروف تھی تو میں محفوظ رہا مگر گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ جلسہ گاہ کے قریب دھماکے میں 3افراد کے جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔