ہندوؤں کو سندھ حکومت کی جانب سے دی جانے والی پیشگی تنخواہ کے چیک باؤنس ہونے کی اطلاعات ہیں، ایم کیو ایم کے راہنماء رشید گوڈیل کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) ایم کیو ایم کے رکن رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ ہندوؤں کو سندھ حکومت کی جانب سے دی جانے والی پیشگی تنخواہ کے چیک باؤنس ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں رشید گوڈیل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سندھ حکومت نے ہندوؤں کو پیشگی تنخواہ دینے کے لئے جو چیک دیئے تھے وہ باؤنس ہونے کی اطلاعات ہیں اور اس حوالے سے میڈیا میں بھی کچھ خبریں آئی ہے سند ھ حکومت کو اس معاملے کو فوری نوٹس لینا چاہئے ۔