قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرنے کے لئے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو خط لکھے جائیں گے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نیہدایت کی ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرنے کے لئے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو خط لکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے آئی پی سی کی قائمہ کمیٹی کا ابھی تک کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ اس کے چیئرمین کو تبدیل کیا جائے۔ سپیکر نے کہا کہ وہ تمام قائمہ کمیٹیوں کو اس معاملے پر خط لکھیں گے۔