”سچائی اختیار کرو اور غموں سے نجات حاصل کرو“ جسٹس جواد ایس خواجہ نے امیر مینائی کا فارسی شعر پڑھا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیر اعظم نوازشریف نااہلی کیس میں معروف شاعر امیر مینائی کا فارسی کاشعر پڑھ کرسنایاجس کامفہوم ہے کہ سچائی اختیار کرو اور غموں سے نجات حاصل کرو،ان کا کہنا تھا کہ حلف اٹھانے سے قبل ہی آئین وقانون کہتاہے کہ سچ قوم کی امانت ہے اس حوالے سے معیار مقررکرناہوگا،قوم کے ساتھ حق اورسچ بولناہرفرد جواسمبلی میں ہے یاباہرہے کی ذمہ داری ہے انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیے ہیں جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی