جے یو آئی کے جلسے کے قریب دھماکہ ،3 ہلاک متعدد زخمی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:27

جے یو آئی کے جلسے کے قریب دھماکہ ،3 ہلاک متعدد زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء) جمیعت علماءاسلام کے زیر اہتمام مفتی محمود کانفرنس کے اختتام پر دھماکہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مفتی محمود کانفرنس کے اختتام پر دھماکہ ہو گیا جس کے بعد امدادی ٹیموں کو جلسہ گاہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی اور 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کے باعث ارد گرد کی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ترجمان جمیعت علماءاسلام کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے فوراً بعد دھماکہ ہوا تاہم فضل الرحمان سمیت جمیعت علماءاسلام کے رہنماءاس کے نتیجے میں محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :