وزیراعلی شہبازشریف کی کوئٹہ میں بس پر فائرنگ اور سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے واقعات کی شدید مذمت

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں بس پر فائرنگ اور قمبرانی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں۔