وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہزارگنجی میں مسافر بس پرفائرنگ کی شدیدمذمت

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں مسافر بس پر گھات لگائے شرپسندوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد مسلمانوں اور پاکستان کو اندر سے کمزور کرنا چاہتے ہیں مرکزی حکومت اور قوم کو یہ تشویشناک صورتحال سمجھ کر پوری دور اندیشی سے قدم آگے بڑھانا چاہئے وزیراعلی نے واقعہ میں شہید افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ اس اندوہناک واقعے پر بلوچستان کی حکومت ، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :