انتخابی دھاندلی کی تحقیقات فوج سے کرانے کیلئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا گیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات فوج سے کرانے کیلئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مئی 2013ء میں ہونیوالے انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں جس کے خلاف تحریک انصاف نے لانگ مارچ اور دھرنا بھی دیا جبکہ حکومت بھی اس حوالے سے سپریم کورٹ سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا عندیہ دے چکی ہے ۔حکومتی دباؤ کے پیش نظر شفاف تحقیقات ممکن نظر نہیں آتی اس لئے عدالت فوج کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپے ۔ فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

متعلقہ عنوان :