سرفراز احمد کی شاندار سینچری ، پاکستان کا ریکارڈ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:37

سرفراز احمد کی شاندار سینچری ، پاکستان کا ریکارڈ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں پاکستان نے 1998ءکے بعد پہلی مرتبہ 400کا ہندسہ عبور کرلیاہے جبکہ سرفراز احمد نے اپنے کیریئر کی دوسری شاندار سینچری بنالی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چائے کے وقفے تک آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 454رنز بنالیے ہیں ۔اسد شفیق اورسرفراز احمد نے شانداز پارٹنر شپ قائم کی اور یہ 16سال بعد پہلی مرتبہ ہے کہ جب پاکستان نے 400کا ہندسہ عبور کیا۔ اسد شفیق 89رنز بنا کر چلتے بنے تاہم سرفراز احمد سینچری کے ساتھ وکٹ پر بدستور موجود ہیں اور یہ اُن کے کیریئر کی دوسری سینچری ہے ۔ سرفراز نے 83گیندوں کا سامنا کیا۔

متعلقہ عنوان :