جناح اسپتال، سول اسپتال، آئی اسپنسر اسپتال اور عباسی شہید اسپتال سمیت کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں سینئر سٹیزنز کلینک قائم کئے جائینگے،کمشنر کراچی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ جناح اسپتال، سول اسپتال، آئی اسپنسر اسپتال اور عباسی شہید اسپتال سمیت کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں سینئر سٹیزنز کلینک قائم کئے جائینگے،جہاں سینئر سٹیزنز کے لئے خصو صی کاؤ نٹرز ہوں گے، اور سینئر سٹی زنز کو طبی کے حصول میں انھیں خصو صی توجہ اورسہولت حا صل ہو گی،اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلا س میں کیا گیا، جس میں سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکڑ سلمیٰ کوثر بلدیہ عظمی ، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمداور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عباسی شہید اسپتال میں سینئر سٹی زنز کلنک کا افتتا ح 30 اکتوبر کو کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کراچی میں پہلے سینئر سٹیزنز کلینک کا افتتاح کریں گے،اس موقع پر سینئر سٹیزنز کلینک پر متعین ڈاکڑز ، عملہ اور والنٹیر اور سینئر سٹی زنز کے لئے کام کر نے والی غیر سرکاری تنظیموں اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ بزرگ ہما رے معاثرہ کے معززافراد ہیں ان کی صحت کی بہتر دیکھ بھال معاثرہ کی اور صحت سے متعلق تمام ادروں اور اسپتالوں کی ذمہ داری ہے انھوں نے اسپتالوں کے ڈاکڑز، افسران، عملہ کے ارکان سے بھی کہاکہ وہ سینئر سٹیزنز کی عزت نفس کا خیال کریں اوران کے ساتھ احترام سے پیش آئیں اور ذمہ داری سمجھ کر انھیں بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :