کراچی انتظامیہ کا پرائس کنڑول مہم اور اقدمات کو تیز کر نے اور مہنگائی کے مر تکب دکانداروں کے خلاف عدالتی اختیارات کو فعال بنانے کے لئے روزانہ پرائس عدالتیں لگانے کا فیصلہ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) کراچی انتظامیہ نے پرائس کنڑول مہم اور اقدمات کو تیز کر نے اور مہنگائی کے مر تکب دکانداروں کے خلاف عدالتی اختیارات کو فعال بنانے کے لئے روزانہ پرائس عدالتیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام ضلعی فوکل پرسنز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور دیگر مجسٹریٹس اپنے اپنے ضلع میں اور سب ڈویثرنز میں پرائس عدالتوں میں مہنگائی کے مرتکب دکانداروں کو طلب کر کے عدالتی اختیارات کو عوام کے مفاد میں زیا دہ سے زیادہ سختی سے استعمال کریں گے اور قانونی تقا ضے پورے کر تے ہوئے مہنگائی کرنے والے دکانداروں اور تاجروں کو سخت سزائیں دیں گے اور زیادہ سے زیادہ جرمانے کریں گے اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے اجلا س میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے مہنگائی کے خلاف عوام کی شکایا ت دور کر نے کے لئے کمشنر کنٹرول روم کو خصو صی ذمہ داریاں دے دی ہیں اور کمشنر کنٹرول روم کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی کے خلاف شکا یات دور کر نے کے لئے فوری متعلقہ مجسٹریٹس سے رابطہ کرکے شکا یت کنندہ کو ریلیف فراہم کریں کمشنر نے بدھ کو انھوں نے پرائس کنڑول مہم کی نگرانی کر نے والے ضلعی افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو اپنے دفتر طلب کر لیا ۔

اور پرائس کنٹرول کے سلسلہ میں کی جانے والی کو ششوں کی تفصیلا ت معلوم کیں۔ کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو اپنی کو ششیں مزیدموثر بنانے کی ہدایت کی ۔انھوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول مہم کے فوکل پرسنز ہیں وہ عوام کو قیمتوں میں ریلیف فراہم کر نے کی ذمہ داری پور ی کریں۔ عوام اشیاےئے صرف کی قیمتوں کے سلسلہ میں انتظامیہ سے مہنگائی کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کو توقع رکھتے ہیں ۔

کمشنر نے کہا کہ پرائس کنڑول مہم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو مناسب قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنا یا جا سکے۔ انھوں نے تمام اضلاع میں جاری پرائس کنٹرول مہم میں کی جا نے والی کارروائیوں کی تفصیلات معلوم کیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے قیمتیں مسلسل چیک کی جائیں گی۔ تمام مجسٹریٹس ہر روز قیمتیں چیک کریں گے۔

تمام علاقوں میں کارروائی کی جائے گی۔ضلعی فوکل پرسنز مہم کو مانیٹر کریں گے اور خو د بھی قیمتیں چیک کریں گے۔ مہنگائی کے مر تکب اور مقررہ قیمتوں سے زائد قیمت پر اشیا کی فروخت کو یقینی بنا نے کے لئے زیاد ہ سے زیادہ علاقوں میں قیمتیں چیک کریں گے۔ جر مانے، سزائیں اور پرائس عدالتوں میں مہنگائی کے مر تکب دکانداروں کو طلب کر کے سخت سزائیں دیں گے۔

اور ہر روز کا رکر دگی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ خا ص طور پر دو دھ ، سبزیوں ، فروٹس اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں کو چیک کیا جا ئے فوکل پرسنز کمشنر آفس طلب اشیائے صرف کی مہنگائی کے خلاف مہم تیز کر نے ،سر کاری اورمناسب قیمتوں پر اشیا کی د ستیابی کو یقینی بنا نے کے لئے عدالتی اختیارات کو فعال بنا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمشنر نے دودھ کی مقررہ قیمت پر عدم دستیابی اور سبزیوں اور فروٹس سمیت کھانے پینے کی اشیا کی زائد قیمت پر فروخت کی شکایات کو نو ٹس لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :