قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد منظور، پاک فوج کو خراج تحسین

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:26

قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد منظور، پاک فوج کو خراج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء) قومی اسمبلی نے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، ایوان نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی جارحیت کے خلاف قومي اسمبلي ميں قرارداد پیش کی، قرار داد میں کہا گیا کہ ایوان بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت رکوانے کیلئے کردار ادا کرے، قرارداد میں بھارتی فائرنگ سے معصوم شہریوں کی ہلاکت کی مذمت اور پاک فوج کی طرف سے بھارتی جارحیت کا جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، قائد حذب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے ایٹم بم چلانے کی بہت خطرناک بات کی ہے، قائد حذب اختلاف نے طاہر القادری کے دھرنے کے خاتمے کو خوش آئند قرار ديا، یہ کسی کی نہیں پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ہمارے اندرونی خلفشار سے فائدہ اٹھا کر جارحیت کو شہہ دے رہا ہے، ہماری صلح کی خواہش کو کمزوی نہ سمجھا جائے، طاہر القادری کے دھرنے کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتي جارحیت پر بھارتی ہائی کمشنر کو بلا کر احتجاج کیا گیا، مختلف ملکوں میں نمائندے بھجوانے کا پروگرام بنا رہے ہیں، بھارتی وزیر دفاع، عزیز بھٹی کی بٹالین کے ہاتھوں پوری بریگیڈ کی شکست یاد رکھیں، سپیکر نے وقفہ سوالات میں افسران کی عدم دلچسپی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایوان میں رجسٹر رکھنے کي ہدايت کي، ایوان نے خورشید شاہ کی تجویز پر دیوالی کے موقع پر جمعہ کو اجلاس نہ بلانے کا متفقہ فیصلہ کیا، اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔