عالمی برادری بھارتی جارحیت رکوانے کے لئے کردار ادا کرے‘چوہدری محمد رشید

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:25

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) عالمی برادری بھارتی جارحیت رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطہ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ سیز فائر لائن پر جارحیت اور سول آبادی کو نشانہ بنانا بھارت کی روایتی دہشت گردی ہے۔ مسلح افواج پاکستان دشمن کو نشان عبرت بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پوری پاکستانی اور کشمیر قوم فوج کی پشت پر ہے۔

آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی میں حکومت آزاد کشمیر کا کلیدی کردار ادا کر رہے ہے۔ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں حکومت آزاد کشمیر شہدائے گڑھی خدا بخش کے افکار اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ، محترمہ فریال تالپور اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سمیت تحریک آزاد ی کشمیر ، تحریک تکمیل پاکستان کی کامیابی کے لئے سرگرام عمل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہ کہا کہ حالیہ بارشوں /سیلاب کے باعث آزاد کشمیر کا تمام شعبوں کا انفراسٹریکچر بری طرح متاثر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک نے آزاد کشمیر کے متاثر ہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے امداد کی فراہمی کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

جس پر حکومت آزاد کشمیر ان اداروں کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری محکمہ جات حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ مرتب کریں ۔ انہوں نے کہ کہا کہ تعمیر نو اور آئندہ ہونے والا تعمیراتی عمل سیلاب، زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔ چوہدری محمد رشید نے کہا کہ آج ہم آزاد کشمیر کا67واں یوم تاسیس منا رہے ہیں اور الحمد اللہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے آزاد کشمیر کے شہری/دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کے جلا بچھادیئے ہیں۔ رسل و رسائل کے شعبہ جات سڑکوں ، پلوں، واٹر سپلائی سکیموں، صحت ، تعلیم کی بھی میدان میں موجودہ حکومت نے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔