Live Updates

دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے ایک ماہ سے عمران خان کیساتھ مشاورت ہورہی تھی، طاہرالقادری

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:21

دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے ایک ماہ سے عمران خان کیساتھ مشاورت ہورہی ..

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے ایک ماہ سے عمران خان کیساتھ مشاورت ہورہی تھی‘ مشاورت کے بعد دھرنا ختم کیا۔ جمعرات کے روز ڈاکٹر طاہرالقادری جلسہ گاہ پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاوری کی گئیں۔

(جاری ہے)

طاہرالقادری سے ایک صحافی نے دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے پوچھا تو طاہرالقادری نے کہا کہ صرف انفرادی طور پر دھرنا ختم نہیں کیا تھا بلکہ ایک ماہ سے دھرنا ختم کرنے پر عمران خان سے مشاورت ہورہی تھی اور عمران خان کو دھرنا ختم کرنے بارے معلوم تھا‘ باقاعدہ مشاورت کے بعد اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ طاہرالقادری نے عمران خان کے دھرنے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور بتایا کہ عمران خان دھرنا جاری رکھیں یا ختم کریں یہ ان کی مرضی ہے لیکن اسلام آباد دھرنے نے لوگوں کی سوچ بدل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل جمعہ کو ہری پور میں دھرنا ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :