نیپال میں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائے اور ایوان کو بھی پیشگی اس پر اعتماد میں لیا جائے،شازیہ مری کا مطالبہ
جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیپال میں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائے اور ایوان کو بھی پیشگی اس پر اعتماد میں لیا جائے۔جمعرات کے روز نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ زبانی یا علاقائیت کی بنیادوں پر ملک کو تقسیم کرنا خطر ناک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں ۔(جاری ہے)
چاہے ہم سندھ میں رہتے ہوں،بلوچستان کے شہری ہوں،پنجاب سے ہوں یا بلوچستان سے ۔انہوں نے کہا کہ زبان اور قومیت کی بنیاد پر اختلافات اور تقسیم کی باتیں کرنا مناسب نہیں ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ ستمبر میں نیپال میں ہونے والی 18 ویں سارک کانفرنس کے دوران ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور خلاف ورزیوں کے حوالے سے بات کی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نیپال میں 18 ویں سارک کانفرنس ہو رہی ہے یہ موقع حکومت کو نہیں گنوانا چاہیے۔پاکستان کی جانب سے سارک کانفرنس میں کی جانے والی نمائندگی پر ایوان کو پیشگی اعتماد میں لیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک کو پھر نقصان ہوگا جیسا کہ ایسے اقدامات کے نتیجے میں ماضی میں ہوا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.