پیپلز پارٹی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ انجمن اصلاح معاشرہ کے امیر حاجی گل احمد کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست نمبر974/2014 میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو ذرداری کی جانب سے کراچی کا نعرہ لگا کر قراردار مقاصد اور آئین کے آرٹیکل 5کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو ذرداری نے 18اکتوبر کے جلسے میں کراچی کو آزاد کرانے کا نعرہ لگا کر عوام کو اشتعال دلایااور فساد پھیلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری نے آئین پاکستان کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان میں مسیح وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں جبکہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے مہاجر لفظ کو گالی کہ کر آئین کے آرٹیکل 2Aکی خلاف ورزی کی جوکہ توہین رسالت ہے۔لہٰذامیری عدالت سے استدعاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کوکالعدم قراردیا جائے اور سیاست کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :