پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن کل مناجائیگا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن کل جمعہ کو منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت کے علاوہ اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کے زیر اہتمام کانفرنسز ،سیمینارز اور خصوصی واکس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں والدین میں پولیو کے تدارک کے لئے شعور بیدار کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں رواں سال پولیو کے 214کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ جبکہ پولیو کے مرض کی وجہ سے پاکستان کو بین الاقوامی پابندیوں کابھی سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے پولیو کے تدارک کیلئے خصوصی اعلانات بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :