سردار ایاز صادق کا قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرنے کیلئے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو خط لکھنے کافیصلہ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرنے کیلئے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو خط لکھنے کافیصلہ کیا جمعرات کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ آئی پی سی کی قائمہ کمیٹی کا ابھی تک کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور اس کے چیئرمین کو تبدیل کیا جائے جس پر سپیکر نے کہا کہ وہ تمام قائمہ کمیٹیوں کو اس معاملے پر خط لکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :