جاوید ہاشمی نے گورنر پنجاب بننے سے معذرت کرلی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:00

جاوید ہاشمی نے گورنر پنجاب بننے سے معذرت کرلی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے پنجاب کا گورنر بننے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے انہیں پنجاب کی گورنری کیلئے پیشکش کی گئی جبکہ پنجاب کے موجودہ گورنر چوہدری محمد سرور کو وفاقی حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور دیگر معاملات کو حل کرنے کیلئے عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی کے انکار پر حکومت نے فیصلہ ملتوی کردیا اور رانا ثناءاللہ کے نام پر غور کیاجارہاہے۔ مخدوم ہاشمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک اور جمہوریت کو بچایا ہے انہیں اپنی نشست کھوجانے یا ہارجانے سے کوئی دکھ نہیں ہوا اور اب وہ اپنا علاج کرانے کیلئے چین جائیں گے، چین سے واپسی پر اور مکمل صحت یابی کے بعد وہ آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے ۔دوسری طرف ذرائع نے بتایاکہ رانا ثناءاللہ کو عدالتی مسائل کا سامنا ہے اور اُنہیں گورنر پنجاب بنایاجاسکتاہے کیونکہ ایسی صورت میں اُنہیں استثنیٰ مل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :