Live Updates

عمران خان واپس پارلیمنٹ میں آ جائیں تمام مطالبات اور مسائل کا حل نکالیں گے، سائرہ افضل تارڑ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان واپس پارلیمنٹ میں آ جائیں ۔تمام مطالبات اور مسائل کا حل نکالیں گے ۔گردن پر پاؤں رکھ کر بات نہیں منوا سکتے۔کئی صوبے اور اضلاع بنا سکتے ہیں۔لیکن پہلے اس قابل توبن جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ میں عالمی صحت کانفرنس ڈبلیو ایچ او میں جب شرکت کر کے واپس آئی تو باہر کے حالات اور اپنے ملک کے حالات کا موازنہ کر کے بہت د کھ ہوتا ہے ۔دنیا کہاں سے کہاں نکل گئی اور ہم ابھی بھی دھرنوں کی سیاست میں پھنسے ہوئے ہیں ۔عمران کو چاہیے کہ وہ اس قوم اور ملک کی خاطر پارلیمنٹ میں آ جائیں اور مل بیٹھ کر تمام مسائل کو حل کروائیں۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہو چکا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :