قائد حزب اختلاف نے اپنے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نریندر سنگھ مودی کے نام سے پکارا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء)جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں قائد حزب اختلاف نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور ایل او سی کی بار بار خلاف ورزیوں پر توجہ دلاتے ہوئے ایوان سے اپنے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نریندر سنگھ مودی کے نام سے پکارا ۔

(جاری ہے)

ان کی تقریر کے اختتام پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے ان کی تقریر کے دوران بھارتی وزیر اعظم کے نام میں استعمال کیا جانے والا لفظ سنگھ حذف کروادیا اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کا نام نریندر مودی ہے سنگھ کا لفظ کارروائی سے حذف کر دیا جائے۔