ڈیرہ غازیخان، دن دیہاڑے نجی بینک میں ڈکیتی ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:46

ڈیرہ غازیخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) دن دیہاڑے نجی بینک میں ڈکیتی ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ڈکیتی کے دوران مذاحمت پر گارڈ کو بٹ مار کر زخمی کردیا اور ڈاکو جاتے ہوئے بینک کا سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاک نمبر10 میں کالج روڈ پر واقع کسب بنک کی میں برانچ میں پانچ ڈاکوں داخل ہوئے ڈکیتی کے دوران مذاحمت پر ڈاکوؤں نے بٹ مار کر گارڈ کو زخمی کر دیا اور بینک میں موجود عملہ سمیت تمام صارفین سے موبائل فون ، نقدی اور بینک میں موجود لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے اورڈاکو جاتے جاتے بینک کا سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے گئے ڈکیتی کے دوران بینک میں موجود عینی شاہد کے مطابق بینک میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں کی تعداد پانچ تھی جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی بینک کے باہر کھڑے رہے اور ڈاکو لاکھوں روپے لے کر بینک سے نکل کر پیدل فرارہوگئے ۔