وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے عمران کی سول نافرمانی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:13

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے عمران کی سول نافرمانی سے لاتعلقی کا اعلان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے عمران خان کی تحریک سول نافرمانی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا اور بتایاکہ کے پی کے حکومت سول نافرمانی نہیں کررہی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے پرویز خٹک کاکہناتھاکہ سول نافرمانی کا فیصلہ پی ٹی آئی چیئرمین نے پارٹی کی بنیاد پر کیا ہے،وہ خیبرپختونخواہ اسمبلی توڑنے کی بجائے استعفیٰ دینے کوترجیح دیں گے، حکومت کی کارکردگی دیگرتمام صوبوں سے بہتر ہے۔ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ فضل الرحمان بھی جلسے کریں تو وہ ناچنا شروع کردیں گے،خیبرپختونخواہ میں میٹروبس 14 ارب روپے میں مکمل ہوگی۔