اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کو عملی جامعہ پہنائے‘ سردار غلام صادق

جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے کہا ہے کہ آزادی کے لئے کشمیری عوام نے دو نسلیں قربان کر دی ہیں لاکھوں افراد نے اس عظیم سفر میں جام شہادت پایا بھارت نے کبھی مذاکرات اور کبھی آنکھیں دکھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اب پیمانہ صبر لبریزہو چکا ہے ۔ اقوام متحدہ کے ادارہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی زمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے کشمیر پر اپنی تسلیم شدہ قرارداد حق خودارادیت کوعملی جامعہ پہنائے تاکہ ریاستی عوام کو آزادی کا حق ملنے کے ساتھ ساتھ خطے میں پائیدار امن بھی قائم ہو سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جمہوری ملک ہونے کا دعوی کرتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں حالیہ سیلاب سے جس قدر تباہی ہوئی اس پر بھارتی حکمرانوں نے آنکھیں بند کر دی متاثرین سیلاب کی امداد کے بجائے عالمی برادری کوبھی امدادی کارروائیوں سے روک دیایہ انتہائی افسوسناک پہلو ہے ۔

(جاری ہے)

انسانیت سے مذاق کیا گیاہے ۔ سپیکر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 8لاکھ افواج کے مظالم کے بعد سیلابی مشکلات میں عوام کو بے یارومددگار چھوڑ کر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے ۔ سردار غلام صادق خان نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گئے ان کی آزادی کے لئے قدم سے قدم ملا کر جدوجہد جاری رکھیں گئے انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب آزادی ریاستی عوام کا مقدربنے گی۔

متعلقہ عنوان :