امید ہے کہ اب کوئی جماعت دھرنوں کی سیاست کرنے کی کوشش نہیں کریگی‘ قاضی احمد سعید

جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ دھرنوں سے متعلق پیپلز پارٹی کی قیادت کا موقف دو ٹوک تھااور آج اسی موقف کو پذیرائی مل رہی ہے امید ہے کہ اب کوئی جماعت دھرنوں کی سیاست کرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قسمت آزمائی کا بھی یہی انجام ہو گا۔ اب انکے دھرنوں میں جوش و جذبے میں قابل رحم حد تک کمی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ سراسر غیر آئینی ہے۔ تمام مسائل کا حل صرف اور صرف پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کرنا چاہیے۔ اس طرح واپسی کا باعزت راستہ بھی مل جائے گا اور پارلیمنٹ کے ادارے کی توقیر میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس وقت پارلیمنٹ کی اہمیت کو کم کرنے کی کوششیں انکے سیاسی مستقبل پر منفی اثرڈالیں گی۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دےئے جس سے جمہوریت کا مستقبل محفوظ ہوا۔