لاہور میں12 علماء کی زبان اور 35 علماء کے داخلے پر پابندی عائد

جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:01

لاہور میں12 علماء کی زبان اور 35 علماء کے داخلے پر پابندی عائد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) لاہور میں ضلعی حکومت کی جانب سے12 علماء کی زبان بندی اور35 علماء کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں محرم میں سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر علماء کے مختلف شہروں میں داخلوں پر پابندی اور زبان پر پابندی پر غوروغوز کیا گیا جس میں لاہور کی ضلعی حکومت نے پولیس کی مشاورت کے ساتھ 12 علماء پر زبان کی پابندی عائد کر دی جو کہ محرم کے دوران تقرریں نہیں کریں گے جبکہ ان کی موجودگی پر کوئی قدغن نہیں ہوگی اس کے علاوہ لاہور میں35 علماء کی لاہور میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ شہر میں داخل نہ ہوں ۔اب پولیس ضلعی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد پر پابند ہوگی۔

متعلقہ عنوان :