سپریم کورٹ نے قتل عمد کیس میں درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،جب تک قصاص ثابت نہ ہوجائے اس وقت تک فوجداری دفعات 306‘ 307 اور 308 کا اطلاق نہیں ہوتا، سپریم کورٹ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے کم عمر ملزم کی جانب سے قتل عمد کیس میں درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی‘ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جب تک قصاص ثابت نہ ہوجائے اس وقت تک فوجداری دفعات 306‘ 307 اور 308 کا اطلاق نہیں ہوتا‘ شریعت کورٹ نے اس نقطے کو زیر بحث نہیں لایا اسلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کی جاتی ہے۔

یہ حکم جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلٹ بنچ نے جمعرات کے روز جاری کیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزم ندیم کی جانب سے زمان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وفاقی شرعی عدالت نے قصاص کا مقدمہ ثابت ہوئے بغیر ہی آرٹیکل 306‘ 307 اور 308 پی پی سی کا اطلاق کیا ہے حالانکہ اس پر فوجداری دفعات کا اطلاق نہیں ہوسکتا اور اس نقطے کو شرعی عدالت زیر بحث نہیں لائی اسلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے مناسب حکم جاری کیا جائے اور شرعی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ عدلات نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی.

متعلقہ عنوان :