کوئٹہ،سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ، 2 راہ گیر جاں بحق، 9 زخمی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 14:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کے قافلے پر دھماکے کے نتیجے میں دو راہگیر جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی میں 9 افراد کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران جونہی ایف سی کا قافلہ کامرانی روڈ پر پہنچا تو وہاں پر دکان کے باہر کھڑے موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو راہگیر سردار اور راؤف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ایف سی اہلکاروں اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے کوئٹہ کے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا وہاں پر ڈاکٹرز نے متعدد زخمیوں کی حالت کو تشویشناک قرار دیدیاجہاں پر ان کا علاج جاری ہے ۔

اس موقع پر سریاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور دھماکے میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔