مسئلہ کشمیر کے معاملے پر عنقریب اہم اعلان کیا جائیگا، سرتاج عزیز

جمعرات 23 اکتوبر 2014 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم کے خصوصی مشیر سرتاج عزیز نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ڈکٹیشن کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں کشمیر کے حوالے سے نئی دہلی سمیت پوری دنیا کو ایک سخت پیغام دیا جائیگا کیونکہ پارلیمنٹ کشمیر کے حوالے سے اہم اعلان کرے گی ۔ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ اگر کشمیر کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر کشمیر میں سات لاکھ فوجیوں کی تعیناتی کا کیا جواز ہے اور لائن آف کنٹرول پر آر پار فوجی ایک دوسرے پر بندوقیں تانے کیوں کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گا۔جب بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نواز شریف گئے تھے تو اس وقت جو ملاقات ہوئی تھی اس میں بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور مذاکرات بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن اس میں کشمیر کو نان ایشو بنانے ک بات کی تھی تاہم پاکستان کشمیریوں کو نظر انداز کر کے مذاکرات کی گاڑی کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی بالادستی قبول نہیں کریگا بلکہ ملکی سالمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا اور اسی بنیاد بھارت بھارت نے مذاکراتی عمل منسوخ کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے لے رہی ہے اور دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی آئندہ چند روز کے اندر اندر کڑا پیغام ملے گا۔