سانگھڑ : پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق ، 2زخمی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 14:29

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) سانگھڑ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق ٹنڈو آدم کے گاوں دوران بروہی میں پولیس اہلکار گشت کرررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا،لیکن انھوں نے فائرنگ کردی۔ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوا۔فائرنگ سے زخمی اور جاں بحق اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :