پنوعاقل، ایس ایچ او حسین کھرل نے ڈیل کے تحت بھاری رشوت کے عوض پریمی جوڑے کو رہا کردیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 14:25

پنوعاقل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) ریلوے پھاٹک نعمت گل کے قریب سے پریمی جوڑا گرفتار‘ تھانے میں لاک اپ‘ ایس ایچ او حسین کھرل نے ڈیل کے تحت بھاری رشوت کے عوض پریمی جوڑے کو رہا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پنوعاقل ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پھاٹک نعمت گل کے پاس سے گھر سے فرار ہونے والے پریمی جوڑے کو شہریوں کی اطلاعات پر گشت پر ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرکے تھانے میں لاک اپ کردیا۔

نعمت گل کے رہائشی استاد قاسم علی ملک کے بیٹے وسیم ملک نے فوڈ گرین محلہ یں واقع نصراللہ ملک کی بھتیجی 18 سالہ گلفامہ ملک کو گھر سے نکال کر لاہور فرار کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک راستے سے گزرنے والے شہریوں نے پریمی جوڑے کی مشکوک حرکتیں دیکھ کر پنوعاقل تھانہ پر اطلاع دے دی جس کے بعد گشت پر معمور پولیس نے شہریوں کے ساتھ مل کر گرفتار کرکے پنوعاقل تھانے میں لاک اپ کردیا۔

(جاری ہے)

پریمی جوڑے کو دیکھنے کیلئے سیکڑوں شہریوں کا ہجوم تھانے میں جمع ہوگیا۔ پنوعاقل تھانے کے ایس ایچ او حسین کھرل نے پریمی جوڑے کے ورثاء سے ملی بھگت اور بھاری رشوت کے عوض پریمی جوڑے کو شہریوں اور صحافیوں کے سامنے رہا کردیا۔ دوسری جانب تھانے میں پریمی جوڑے کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو پریمی لڑکے کے والد استاد قاسم ملک کی موت مار دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا‘ ملک برادری کے بااثر لوگوں کا تھانہ میں موجود صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ سنگین موت مار جھوٹے کیسوں میں پھنسوانے کی بھی دھمکیاں دیتے رہے اور ایس ایچ او حسین کھرل اور پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔

اس کے بعد آزاد میڈیا سینٹر پنوعاقل کے چیئرمین فاضل سمیجو‘ سینئر صحافی علی حسن پنہور‘ مراد عباسی‘ زبیر انڈھڑ‘ مجید عباسی نے تھانے میں موت مار دھمکیاں دینے والے غنڈوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ آخری اطلاعات کے مطابق ڈیل کے تحت آزاد ہونے والی پریمی لڑکی گلفانہ ملک کی جان کو خطرہ ہے۔