مظفرآباد‘ خوشحالی بینک کی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے راہ گیر سمیت 3 افراد جاں بحق

جمعرات 23 اکتوبر 2014 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) مظفرآباد سے گھڑی دوپٹہ جاتے ہوئے خوشحالی بینک کی جیپ کوکروالی کے مقام پر حادثہ‘ راہ گیر کو بچاتے ہوئی گہری کھائی میں جاگری‘ راہ گیر سمیت تین افراد جاں بحق جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے‘ ڈرائیور شدید زخمی‘ ہسپتال منتقل‘ حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مظفرآباد سے گھری دوپٹہ جانے والی خوشحالی بینک کی جیب جس میں بینک کے ملازمین مبشر حیف والا جبکہ بینش سوار تھی کہ راہ اچانک ایک راہگیر عدیل جیپ کے سامنے آگیا جس کی وجہ سے جیپ بے قابو ہوکر اس پرر چھ گئی اور قلابازی کھاتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دونوں بینک ملازمین سمیت راہ گیر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے سی ایم ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دارالحکومت مظفرآباد میں تین روز میں یہ تیسرا ٹریفک حادثہ ہے جس میں 16 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوچکے ہیں۔