ڈی ایس ریلوے کا دورہ جہانیاں ،سٹیشن کی انسپیکشن ، تاجروں سے ملاقات ،انتظامات کو تسلی بخش قراردے دیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 14:25

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) ڈی ایس ریلوے کا دورہ جہانیاں ،اسٹیشن کی انسپیکشن کی، تاجروں سے ملاقات ،انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ شاہ رخ خان نے گذشتہ روز جہانیاں کا دورہ کیا انہوں نے ریلوے اسٹیشن کی سالانہ انسپکشن کی اور مسافروں کیلئے کیے انتظامات،صفائی ستھرائی اور سہولتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر انجمن تاجران کے وفد نے انہیں مسائل سے آگاہ کیااور بتایا کہ جہانیاں میں روہی ا ور بہاول پور ایکسپریس کا سٹاپ منظور کیا جائے علامہ اقبال اور ملت ایکسپریس میں سیٹوں اور برتھوں کا کوٹہ بڑھایا جائے جہانیاں اسٹیشن پر پورٹر کی خالی اسامی پر تعیناتی کی جائے تاکہ مسافروں کو سامان اٹھوانے میں آسانی ہو ،ٹرینوں میں سامان کی بکنگ کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے شاہ رخ خان نے بتایا پاکستان ریلوے مسافروں کو بہتر سہولتیں مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے اس سلسلے میں تمام اسٹیشنوں پر ابتدائی طبی امداد کی سہولت مہیا کی گئی ہے کوئی بھی مسافر کسی بھی ہنگامی صورت میں ریلوے اسٹیشن پر مفت ادویات اور ابتدائی طبی امداد کی سہولت سے استفادہ کر سکتا ہے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں حکام کو تحریری شکایت درج کروائی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جہانیاں میں روہی اور بہاول پور ایکسپریس سٹاپ کی بحالی کیلئے اعلیٰ حکام کو مطلع کیا جائے گا۔انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر پارسلوں کی بکنگ کیلئے احکامات بھی جاری کیے۔ڈی ایس ریلوے نے جہانیاں اسٹیشن پر مسافروں کیلئے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔اس موقع پر ایس ایم شاہد منیر،اے ایس ایم رانا رفاقت علی،اے ایس ایم محمد حفیظ،صدر انجمن تاجران ماسٹرزاہد رضا،علی رضا شاہ،حاجی ابراہیم،ماسٹر عبدالغفار،چوہدری ظفر آرائیں،احسان شریف ،محمد مکی،محمد عارف سعید ،آصف جاوید ،ایم عبدالمجید،حکیم انعام الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔

قبل ازیں ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن شاہ رخ خان نے ملتان،پیراں غائب،خانیوال سے برآستہ کارڈ لائن مہر شاہ،جنگل مڑیالہ،جہانیاں ،قطب پور،رکن پور،دنیا پور ،جعفر والا،اور لودھراں کے ریلوے اسٹیشنوں پر سالانہ انسپکشن کی اور انتظامات چیک کیے ۔

متعلقہ عنوان :