تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا اور دیگر ضلعی دفاتر کو جانے والے لنک روڈ کی عدم تعمیر پر عوامی،سیاسی و سماجی حلقے سراپا احتجاج بن گے

جمعرات 23 اکتوبر 2014 14:16

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا اور دیگر ضلعی دفاتر کو جانے والے لنک روڈ کی عدم تعمیر پر عوامی،سیاسی و سماجی حلقے سراپا احتجاج بن گے وزیر اعظم اور چیف سیکرٹری سے فوری روڈ کی تعمیر کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا اور دیگر ضلعی دفاتر کو جانے والی لنک روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے انتہائی اہمیت کے حامل روڈ کے کھنڈرات میں تبدیل ہونے پر ممبر اسمبلی اور سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر وزیر تعمیرات عامہ چوہدری رشید اور چیرمین مائنہ عملدرآمد کمشن خاموش تماشائی کو کردار ادا کر رہے ہیں ہٹیاں بالا سے تعلق رکھنے والے تینوں عوامی نمائندے روڈ کی مرمتی کروانے سے قاصر ہیں عوامی حلقوں نے عوامی نمائندگوں کو مجرمانہ غفلت و لاپرواہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم اور چیف سیکرٹری سے فوری روڈ کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے

متعلقہ عنوان :