چین پاکستان کو ریلوے کی بحالی کیلئے3 ارب 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:33

چین پاکستان کو ریلوے کی بحالی کیلئے3 ارب 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) چین پاکستان کو کراچی سے پشاور تک ریلوے لائنز کی مرمت اور بحالی کیلئے تین ارب پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ آسان شرائط پر فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے زرائع کے مطابق چینی تکنیکی ماہرین کے وفد کی آمد رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے، اس دورے کے دوران چینی وفد چودہ سو کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا ۔

اس سروے میں چینی وقد تئس سو چالیس پلوں اور گیارہ سرنگوں کا بھی جائزہ لے گا،نیشنل انجینئرنگ سروس آف پاکستان اور ریلوے ایڈوائزری بورڈ چینی وفد کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر عمل درآمد کر یگا۔یہ قرض ڈیڑھ فیصد شرح سود پر پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور کے تحت دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یہ رقم ایگزم بینک آف چائنا کے زریعے حکومت پاکستان کی ضمانت پر جاری کی جائے گی ۔