ٹی سی پی نومبر کے پہلے ہفتے سے کاشتکاروں سے کپاس کی دس لاکھ گانٹھوں کی خریداری شروع کرے گی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نومبر کے پہلے ہفتے سے کاشتکاروں سے کپاس کی دس لاکھ گانٹھوں کی خریداری شروع کرے گی، ہدف ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان رضوان احمد کا کہنا ہے کہ سال دوہزار پانچ چھ سے ٹی سی پی کپاس کی خریداری میں فعال نہیں تھی تاہم اب اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پرکاشتکاروں سے کپاس کی دس لاکھ گانٹھیں خریدی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے مراکزمیں فی من کپاس تین ہزار روپے کے حساب سے خریدی جائے گی۔ رواں سال کپاس کی ایک کروڑ پینتیس لاکھ انتالیس ہزاربیلز کی پیداوار متوقع ہے۔ جس میں پنجاب میں پچیانوے لاکھ اڑتیس ہزار بیلز، سندھ میں چھتیس لاکھ اوربلوچستان میں چار لاکھ بیلز کی پیداوارکا امکان ہے۔